• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر شہری سے اسکا کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر شہریسےاسکا کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے،متاثرہ شہری محمد حسن کی جانب سے نیشنل کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس کے ساتھ فراڈ کرنے والے شخص نے سوشل میڈیا ایپ پر میرےکزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ مجھے فنڈ ٹرانسفر کی رسیدیں بھی بھیجی گئی، فنڈ ٹرانسفر رسیدیں جعلی تھیں، ملزمان چیٹ ڈیلیٹ کرکے غائب ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید