• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ میٹرنگ، صارف کو 22 کے بجائے 10 روپے ادائیگی کی تجویز زیرِ غور

اسلام آباد(آئی این پی)نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروائی جائے گی، سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کے بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید