اسلام آباد( نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا، کوئی رکن اسپیکر کے وفود میں بیرون ملک جائیگانہ دعوت پرتقریبات میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرینز کے سرکاری دوروں پر پابندی عائد کر دی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا رکن شرکت نہیں کرے گا، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ، قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی حد تک سپیکر سے ملاقاتیں ہوں گی۔