• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ایم کیو ایم کا پرچم جلانے کی سخت مذمت، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے ایم کیو ایم کا پرچم جلانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اس عمل سے متحدہ کے کارکنوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کا یہ عمل آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے۔ترجمان نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور اس گھناؤنے عمل میں ملوث شر پسند عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جا ئے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ تحریک انصاف ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید