• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپواساکی جانب سے میاں شہباز شریف کو وزیرا عظم بننے پر مبارکباد

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پاکستان (فپواسا) نے میاں شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیرا عظم بننے پر مبارکباد دیاور کہا ہے کہ نئی جمہوری حکومت اعلیٰ تعلیم کی بہترین حکمت عملی اپنائے گی، فپواسا کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد ریاض اور مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نےکہا کہ پاکستان میں پرامن انتقال اقتدار اور جمہوریت کا تسلسل ملک کی جمہوری قوتوں کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی جانب سے آئین کے تقدس اور اس کی حفاظت کو مقدم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کافی عرصے سے جامعات کو ریاستی سرپرستی سے محروم رکھا جارہا ہے اور جامعات میں تعلیم و تحقیق کا عمل تعطل کا شکار ہے، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہےکہ نئی حکومت پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے بھی بہتر حکمت عملی اپنائے گی اور اساتذہ کرام و ملازمیں کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ جامعات کو مناسب فنڈنگ اور اسکی ریاستی سرپرستی بھی کریگی۔
ملتان سے مزید