مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) مانچسٹر میں منارٹی ونگ برطانیہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر منارٹی ونگ برطانیہ چوہدری اظہر اوری نے کی ۔ اجلاس کے دوران آن لائن خطابات میں کامران مائیکل ،ممبر قومی اسمبلی کھٹل داس کوہستانی، چیف وہپ پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو اور چیف آرگنائزر منارٹی ونگ پنجاب کامران بھٹی نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔چوہدری اظہر کا کہنا تھا کہ ہم منارٹی ونگ برطانیہ کے لیے راجہ سجاد صدر نارتھ ویسٹ مسلم لیگ ن مانچسٹر ،بیرسٹر امجد ملک کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز اور زبیر گل صدر مسلم لیگ ن برطانیہ کی خدمات کو سراہتے ہیں جو ہمیشہ منارٹی ونگ کی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ انفارمیشن سیکرٹری منارٹی ونگ برطانیہ عدن بخش نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے قیادت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔