• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر سیکورٹی اداروں کیخلاف مہم، شہباز شریف کی ہدایت پر کریک ڈاؤن

لاہور (نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) نے وزیر اعظم کے حکم پر سوشل میڈیا پر سیکورٹی اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف مختلف شہروں میں کریک ڈائون کرکے 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے، لاہور سے گرفتار شخص نے 22 مختلف اکاؤنٹ بنائے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جسکی شناخت مقصود عارف کے نام سے کی گئی ہے۔گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پر 22اکائونٹس بنا رکھے تھے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیموں نے دیگر ونگز کے ساتھ ملکر اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور گرفتار کرکے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا۔

اہم خبریں سے مزید