• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم کی فوج مخالف آڈیو بیانات کی تردید


کراچی (نیوز ڈیسک) میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے ان سے منسوب فوج مخالف بیانات کی تردید کردی ہے۔ 

جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ ان سے منسوب آڈیو بیان جعلی ہے، فوج میری شناخت اور پہلا پیار ہے، اس قسم کی پوسٹ نہیں کرسکتا۔ 

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے بھی کہا کہ ان سے منسوب جعلی آڈیو ریکارڈنگز چلائی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ 

انہوں نے ایک اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے چالیس سال فوج میں خدمات انجام دی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ آڈیوز میں چلائی جانے والی آواز ان کی نہیں ہے اور وہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرتے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کسی باہر کے دشمن کی حرکت ہو جس پر انہیں کوئی گلا نہیں لیکن اگر ملک کے اندر سے کسی نے یہ حرکت کی ہے تو یہ قابل شرم بات ہے کہ آپ اپنے ہی ادارے کو بدنام کریں۔

اہم خبریں سے مزید