• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری میں مریم نواز نے کس ڈیزائنر کا لباس پہنا تھا؟

مریم نواز،اسکرین گریب
مریم نواز،اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پھر سے اپنی خوش لباسی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

مریم نواز کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری کی تقریب سے کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کی وجہ مریم نواز کا لباس ہے،  تصاویر میں مریم نواز خاکی رنگ کا شیفون کا خوبصورت جوڑا پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اس لباس کے بارے میں کپڑوں کے برانڈ پرنیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے تقریب کے دوران جو جوڑا زیب تن کیا ہے وہ ان کے برانڈ کا ہے۔

برانڈ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور کلائنٹ کی بھی تصویر شیئر کی جوکہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ صائمہ فواد چوہدری ہیں۔


خاص رپورٹ سے مزید