لاہور(پی پی آ ئی) خصوصی عدالت نے آشیانہ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ سماعت28اپریل تک ملتوی کردی گئی،حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی عدالت نے ان کو بھی حاضری کے بعد جانے کی اجازت دیدی ، عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سپیشل کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کیخلاف نیب کے 3ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں، شہباز شریف سرکاری دورے پر کراچی گئے ہیں، وزیراعظم آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے، استدعا ہے عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرےحمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 3کیسز میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ،عدالت نے حمزہ شہباز کو بھی حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز پر سماعت 28مئی تک ملتوی کر دی۔