• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شادی شدہ بھکارن ہیئر ڈریسر کیساتھ فرار ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ چمکنی کی حدود کالا منڈی سے شادی شدہ بھکارن ہیئر ڈریسر کے ساتھ دوستی قائم ہونے کے بعد اس کے ساتھ فرار ہو گئی ۔صابر بلوچ ولد حاجی محمد سکنہ کشمور سندھ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی اہلیہ مسماۃ (ز) حسب معمول بھیک مانگنے کے لئے نکل گئی تھی تاہم رات گئے تک واپس نہیں آئی ا س نے معلومات کیں تو پتہ چلا کہ اسے کالا منڈی میں کام کرنے والے ہیئر ڈریسر محمود ولد طارق قریشی سکنہ سرگودھا نے بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید