• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی عملے کو استعفے منظور کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے‘ ایاز صادق

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 15 تاریخ تک اپنے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کا شیڈول نہ دیا تو اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے‘چیئرمین تحریک انصاف نے زبردستی استعفے لیکر قاسم سوری کے پاس جمع کرائے‘ اس طرح استعفے نہیں ہوتے‘ یہ استعفیٰ نہ دینے والی بات ہے‘ اسمبلی عملے کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ بغیر کسی نوٹنگ اور شرائط پوری کیے استعفے لیے جائیں، ہر ممبر کو ذاتی حیثیت میں آکر اسپیکر کے سامنے استعفیٰ لکھ کر دینا ہوتا ہے۔