• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے جاری کئے ،سیکرٹری پلاننگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب مجاہد شیردل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شہر اولیاءکے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس سے نئی سیوریج لائنوں کے منصوبوں پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال تک سکیمیں مکمل کرنے کیلئے تمام درکار فنڈز جاری کردیے گئے ہیں تاکہ محکموں کا ٹارگٹ پورا ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے ملتان آمد پر ترقیاتی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی سیکرٹری پی اینڈ ڈی پنجاب مجاہد شیردل نے کہا کہ آئی ڈیپ کو سیوریج پلاننگ اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹاسک دے رہے ہیں جبکہ شہر کا مکمل ٹیکنیکل سروے کرکے مسائل اور حل کا جائزہ لینگے۔
ملتان سے مزید