• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزربائجان کے صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

کراچی(نیوزڈیسک)آزربائجان کے صدر الحام الجیونے میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آزربائجان اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پرقائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے پر ہیں آزربائجان کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں تعلقات کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔
اہم خبریں سے مزید