نیویارک (اے ایف پی/جنگ نیوز )عالمی جوہری ادارے نے ایرانی نیوکلیئر پلانٹ میں نئے کیمرے نصب کردیے،ادھر ایران نے یورینیم افزودگی کیلئے نئی ورکشاپ میں اجزاکی تیاری شروع کردی ،اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ نے کہا کہ ایران نے ایک نئی ورکشاپ میں یورینیم افزودگی کیلئے نئی مشینوں کے اجزا بنانا شروع کردیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کی مشینوں نے نئی ورکشاپ میں 13 اپریل سے کام شروع کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایرانکی جوہری سائٹ ’نتنز‘ کی نگرانی کے لئے نئے کمیرے نصب کردیے۔