راولپنڈی(اپنے رپو رٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نےسانحہ مری کے بعد دائر رٹ پٹیشنز کی سماعت 18اپریل تک ملتوی کردی۔جمعرات کو درخواست گزاروں کے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ سانحہ مری کے بعد چار رٹ پٹیشنررضوان الہی ،مری بار ایسوسی ایشن وغیرہ نے دائر کررکھی ہیں۔