ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق معاون خصوصیو سابق چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد کل 16 اپریل ہفتہ ملتان پہنچ رہے ہیں ،اس حوالے سے میڈیا ترجمان شاہد محمود انصاری کے مطابق ملک محمدعامر ڈوگر کی پارٹی سے والہانہ عقیدت و جرات واستقامت اور وفاداری کے حوالے خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ملتان کی عوام اور پی ٹی آئیورکرز ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔ رات 9بجے کھاد فیکٹری چوک پر استقبال کیا جائے گا بعداز ان ریلی کی صورت میںڈوگر ہائوس لایا جائے گا۔