پاکستانی معروف آرٹسٹ وقاص احمد شائق کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا خاکہ بنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کو اُن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کے اس خاکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے وقاص احمد شائق کا کہنا ہے کہ یہ خاکہ ہاتھ سے بنی ہوئی شیٹ پر سیپیا براؤن پنسل سے بنایا گیا ہے ۔
اس خاکے کی پیمائش "D- 22x30 ہے جسے خصوصی فریم میں محفوظ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وقاص شائق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت عالمی رہنماؤں اور پاکستانی سیاستدانوں کی بھی تصویر کشی کر چکے ہیں ۔