• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے ارکان اسمبلی پر بھرپور اعتماد ہے، پرویز الٰہی

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت دونوں جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مونس الٰہی، شفقت محمود،چوہدری ظہیر الدین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی نے چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا ۔ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے ارکان اسمبلی پر بھرپور اعتماد ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ گیرٹ ویلڈرز جیسے گستاخ رسول کا عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر خوشیاں منانا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان سچے عاشق رسول ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید