اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنی معاشی ٹیم پر برس پڑے اور کہا کہ 15 روز میں مہنگائی کم ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطا بق شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم پریشان دکھائی دیے۔ اجلاس میں وزیراعظم معاشی ٹیم پر برس پڑے اور ہدایت کی کہ باتیں نہ کریں، 15 دن میں نتائج دیں، 15 دن میں مہنگائی کم ہوجانی چاہیے۔