• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی، کال بھاری رقم کے لالچ میں کی، ملزم

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پولیس نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دہشت گرد حملہ کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کودھمکی، کال بھاری رقم کے لالچ میں کی،دہشتگردحملہ کی معلومات کے بہانے سفارتخانہ سےکروڑوں روپے طلب کیے،سرفراز کالونی کے رہائشی ملزم عرفان کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج رہے پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے اس نے بھاری رقم کے لالچ میں آسٹریلین سفارت خانہ کو موبائل فون سے کال کی اور آسٹریلین ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملہ بارے معلومات فراہم کرنے کے عوض کروڑوں روپے طلب کئے ملزم نے اس سے قبل بھی داسو میں ہونے والے دہشت گرد حملہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد چینی حکام کو بھی کال کی تھی اور اس کاروائی کے حوالہ سے معلومات فراہم کرنے کے عوض ڈیڑھ کروڑ روپے طلب کیا تھاپولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون ڈیٹا سے دونوں کالز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔


اہم خبریں سے مزید