کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئین شکن حکومت کو فارغ کرنے کے بعد پہلی بار 22 اپریل کو کراچی آرہے ہیں، اس روز ائیرپورٹ کے ٹرمنل 1 پرکراچی کے عوام ان کا شاندار استقبال کریں گےہم کراچی کے عوام کو جوابدہ ہیں کسی شاہ محمود قریشی یا دیگر کو نہیں۔ 14 قومی اور 21 سندھ اسمبلی کی کراچی سے نشستیں رکھنے والی پی ٹی آئی کے جلسہ میں 30 ہزار سے زائد لوگ موجود نہیں تھے۔ عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت نے 3 سال 7 ماہ کے دوران کراچی میں کوئی بڑا منصوبہ تک شروع نہیں کیا اور ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے نیازی نے کراچی میں کوئی منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا ہے۔