ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے ڈویڑنل سیکرٹیری شیخ طارق رشید ، ملک آصف رفیق رجوانہ، راؤ محمد اکمل ایڈووکیٹ نے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے میاں حمزہ شہباز کو مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، نومنتخب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے مبارک باد دینے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عوامی نمائندوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے وزیر اعلی منتخب کرایا انشااللہ پنجاب کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرونگا، 2018 کے بعد پنجاب کی ترقی کا سفر رک گیا تھا اب دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہو گا اور پنجاب کے تمام علاقوں کو برابری کی سطح پر حقوق دئیے جائیں گے ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں ۔