• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو تہوار پر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، مسلمانوں پر حملے، متعدد اہلکار زخمی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہنومان جینتی تہوار کے موقع پر انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں پر حملے کردیئے جس کے بعد پُرتشدد فسادات پھوٹ پڑے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیرپوری میں ہفتے کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے اب تک 22 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہے۔انتہا پسند ہندوئوں نے ایک مسجد کو شہید کرنے کی بھی کوشش کی ، پولیس نے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا مسلمانوں کو ہی گرفتار کرلیا۔ اتوار کوگرفتار افراد میں سے 14کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد پولیس نے انصر اور اسلم نامی دو نوجوانوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ 12 دیگر کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ہفتے کی شام کو جہانگیرپوری میں ’ہنومان جینتی‘ کے جلوس پر پتھراؤ کے الزام کے بعد ہندو مسلم تصادم شروع ہو گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید