لاہور(خبرنگار) اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز نے چین کی نینجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بائیو ریکٹر سسٹم کے ذریعے پودوں کی افزائش کے مختلف پہلوؤں پہ بحث کی گئی۔ سیمینار کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی کے سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، نے کہا کہ ان کی فیکلٹی کا دیرینہ مشن ہے کہ اپنے طلباء اور اساتذہ کو بین الاقوامی سطع پہ ہونے والی تحقیق اور ایجادات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے اور یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نینجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے ڈاکٹر احمد علی اور ڈاکٹر چین چی سوانگ نے بائیو ریکٹر ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے پیداوار بڑھانے کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیے۔