• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ بار رہنماؤں کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد وسیم خان بابر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد صابر مئیو نے ملاقات کی اس موقع پر صدر و سیکرٹری نے چیف جسٹس کو فیڈرل شریعت کورٹ بنچ کے قیام،جوڈیشل ٹاور اور وکلاء پارکنگ پلازہ کی جلد تعمیر اوربار روم کی تزئن و آرائش،لیڈیز بارروم کی وسعت اور کچہری میں ڈے کئیر سنٹر کے قیام کے لئے مطالبات پیش کئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات پر زور دیا اور تعمیراتی فنڈز،مکمل پلان برائے تعمیرات چیمبرز وکلاء سے متعلق بھی بریفنگ لی اور مطالبات پر جلد عمل کی یقین دہانی کرائی۔
ملتان سے مزید