• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، آصف زرداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پاکستان کے جمہوریت پسند قوتوں کی عوام دوستی اور پاکستان پسندی کا مظہر ہے۔ 18ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں جس میں صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق کا مستحکم ہونا شامل ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری اظہار ہے۔
اہم خبریں سے مزید