• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات الیکشن کی راہ میں رکاوٹ، احسن اقبال

اسلام آباد(نیٹ نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی خودمختاری کا دعوی محض ایک دھوک ہوتا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے قبل 2 آئینی رکاوٹیں ہیں، ایک یہ کہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندی کرنی ہے جو کہ آئین کا مطالبہ ہے، دوسرا ہمیں انتخابی اصلاحات پر کام کرنا ہے تاکہ دوبارہ کبھی الیکشن متنازع نہ ہوں۔احسن اقبال نے کہا کہ آنے والے وقت میں جب بھی الیکشن ہوگا تو سب ہی جماعتیں انتخابی اصلاحات پر کام کریں گی، ہم نے آتے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں کمیٹی بنادی ہے تاکہ اگلا الیکشن غیر متنازع نہ ہو۔کوئی ملک اس وقت ترقی کرتا ہے جب اس کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید