ملتان(سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت کی گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی واضح ہدایات ہیں۔ڈپٹی کمشنر اشیاءخوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔ افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کریں۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں 23 رمضان بازار فعال ہیں۔ روزانہ 40 ہزار سے زائد شہری خریداری کررہے ہیں۔ ڈویژن میں 78 افطار دستر خوان سے شہری مستفید ہورہے ہیں۔احترام رمضان آرڈیننس کے تحت 3625 انسپکشن کی گئیں اور خلاف ورزی پر 9گرفتار،5لاکھ 30ہزار9سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈویژن میں گندم خریداری مہم بھرہور طریقے سے جاری ہے۔ گندم سمگلنگ پر 219چھاپے،17 مقدمات درج،17افراد گرفتار کئے گئے اور گندم کے100کلو کے 32550تھیلے تحویل میں لئے گئے۔