اسلام آباد( جنگ نیوز) ملک کے بیشتر شہروں میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی سستا ہونےکے بعد نایاب ہوگئے اور اس کے ساتھ گھی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
اسلام آباد کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے تحت ماہانہ 5 کلو چینی کے بجائے 2 یا 4 کلو ہی چینی دی جارہی ہے، سستا گھی بھی دوسرے درجےکی کوالٹی کا فراہم کیا جارہا ہے۔