• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی میں وکیل پر تشدد کے خلاف ملتان میں بھی ہڑتال

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بار کونسل کی کال پر وہاڑی میں وکیل پر تشدد کے خلاف دیگر علاقوں کی طرح ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ اور وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ 21اپریل کو وہاڑی پولیس نے مبینہ طور پر دو وکلاء کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنای تھا جس پر وکلا کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید