• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئیگی،سراج الحق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔سیاسی جماعتیں متناسب نمائندگی پر اتفاق کریں،انتخابی ریفارمز کے لئےکمیٹی تشکیل دیدی، انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کی جائیں اورتعداد کی مناسبت سے ان کے لیے حلقے تشکیل دیے جائیں۔ جماعت اسلامی نے انتخابی ریفارمز کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید