• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں بجلی بند کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی گئی، ایم کیو ایم اراکین

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ رمضان میں بجلی بند کر کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ نیشنل گرڈ سے سستی بجلی خرید کر شہریوں کو مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ بھاری بل لینے کے باوجود بجلی کی بندش ناقابل فہم ہے۔ بجلی کی ظالمانہ بندش کو فی الفور روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ وفاقی حکومت نیشنل گرڈ سے کے-الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کرے۔

ایم کیو ایم اراکین رکن اسمبلی نے وزیراعظم سے اپیل کی وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

قومی خبریں سے مزید