• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکومت نے ملک کو نازک دوراہے پر لا کھڑا کیا، عبدالرحمان کانجوکی مریم نواز شریف سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف انقلابی اقدامات کررہے ہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جن پر قیادت کو فخر ہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمن ٰفری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملک و قوم کو نازک دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے ان مسائل پر قابو پانے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت دیگر مسائل موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہیں تو دوسری طرف دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہے کیونکہ بہتر تعلقات کے باعث ہی ہم ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں،دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے وزیر مملکت عبدالرحمن خان کانجو نے جاتی امرا جا کر ملاقات کی اورپارٹی کے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
ملتان سے مزید