• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے افغانستان کیساتھ اپنا بارڈر بند کر دیا، طالبان کی تصدیق

جمرود(نمائندہ جنگ ) ایران نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند کر دیا جس کی تصدیق طالبان نے بھی کی ہے۔اقدام گزشتہ روز ایران افغان سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ کے بعد اٹھایا گیا، افغان میڈیا کے مطابق ایران اور افغانستان سرحدی سکیورٹی فورسز کے مابین گزشتہ روز جو جھڑپ ہوئی تھی اس کے نتیجے میں ایران نے صوبہ ہرات کے ضلع اسلام قلعہ میں افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند کر دیا ہے ۔اس کے بارے میں ایران کے اسپیشل نمائندہ برائے افغانستان حسن کاظمی نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند کرانے کی تصدیق کرکے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ان کے بارڈر زون کے ساتھ طالبان ایران کے ساتھ بات چیت کے بغیر سڑک تعمیر کرنا چاہتے تھے جو بارڈر کی خلاف ورزی تھی۔اسلام قلعہ کے ڈپٹی کمشنر ہمایون ہمت نے اس واقعہ کے بارے میں کہا ہے کہ ایران کی ایک فوجی گاڑی افغان بارڈر کراس کرکے ان کی حدود میں داخل ہوئی جس کو مقامی سکیورٹی فورسز نے پکڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید