نئی دہلی /بیجنگ (جنگ نیوز )سرحدی کشیدگی کے باعث چین اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کے طویل المدتی ویزے فوری طور پر معطل کردیئے۔بھارت نے ایسے سیاحتی ویزوں کو معطل کردیا ہے جن کی میعاد 10 سال تھی ،ایسی صورتحال میں طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین سے آنے والے سیاحوں کے ویزے معطل کر دیئے۔