اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب 28 اپریل سے 30 اپریل تک ہو گا۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم کے وفد میں16 سیا سی شخصیات شامل ہوں گی جن میں مو لانا فضل الرحمنٰ ‘ مو لانا اسعد محمود ‘ بلا ول بھٹو زرداری ‘ شگفتہ جمانی ‘ سردار اختر مینگل ‘ سردار خالد مگسی ‘ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ‘ امیر حیدر ہوتی ‘ نوابزادہ شاہ زین بگٹی ‘ محمد اسلم بھوتانی ‘ علی نواز شاہ‘ محسن داوڑ ‘ محمود خان اچکزئی ‘ ڈاکٹر مالک بلوچ اور شاہ اویس نو رانی شامل ہیں ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی بھی ساتھ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے دو‘ پرسنل سٹاف کے تین ‘ سیکیورٹی سٹاف کے ایک افسر ہمراہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم کی فیملی کے16ممبران بھی شامل ہوں گےجن میں حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ اور صاحبزادی ‘ کیپٹن صفدر اور مریم نواز ‘ سلیمان شہباز اور ان کی اہلیہ اور حسین نواز اور ان کی اہلیہ شامل ہیں ۔ ایڈوانس ٹیم میں 13افراد جائیں گے ۔ ادھروزیراعظم اپنے دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری کے علاؤہ سعودی قیادت سے دو طرف ملاقاتیں بھی کریں گےجبکہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی دورے کےحوالے سے تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے پیر کو اپنی ہفتہ وار بریفننگ کے دوران وزیراعظم کے پہلے غیرملکی دورے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسی ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔