ملتان (سٹاف رپورٹر)صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب سید عارف شاہ، ڈویژنل صدر، ملک ندیم اختر، نائب صدورجنوبی پنجاب رانا عابد علی، خرم لاشاری، ضلعی صدر سیف علی بھٹی، سٹی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان محمد علی نومی نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ امریکی سازشی خط کا ڈرامہ رچانے کے ماسٹرمائنڈ شاہ محمود قریشی کو ملتان پہنچنے پر لوگوں نے مسترد کردیا ہے، عمران خان عوام میں جو نفرت کے بیج بو رہے ہیں نوجوان طبقہ اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا اور عمران نیازی کی ہر بیرونی سازش کو ناکام بنایا جائے گا ، ہم موجودہ پی ڈی ایم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین شکن اور ملکی قانون کی دھجیاں اڑانے والے عمران خان کے خلاف فی الفور سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں ۔