صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایلون مسک کے ٹوئٹر کے ساتھ معاہدہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار کردیا۔
سید ناصر حسین شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کا ایک ٹوئٹر پر زور تھا لیکن اب وہاں بھی حکومت بدل گئی۔
صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں قہقہے والے ایموجیز کا اضافہ کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔