• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف انتخابات ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی پشت پناہی کر کے انھیں اقتدار میں لاتی رہی ہے۔ آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہیں۔ پی ٹی آئی نے پونے چار سالوں میں انتخابی ریفارمز متعارف نہیں کرائیں۔ نئی حکومت نے بھی سابقہ حکومت کی ڈگر پر چلنا شروع کر دیا۔ نیب اور مختلف الزامات میں مطلوب شخصیات پہلے بھی حکومت کا حصہ تھیں اب بھی کابینہ میں موجود ہیں۔ نیب کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں، ادارے کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ احتساب کے اداروں کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن کو مضبوط اور خودمختار بنایا جائے انتخابات متناسب نمائندگی کے اصولوں پر ہونے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید