ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکراچی دھماکے کی مذمت کی ہے ،انہوں نے جامعہ کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت، ملکی و غیر ملکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔