• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا نشتر ہسپتال کینسر وارڈ کا دورہ، مریضوں میں تحائف،عیدی تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کینسر وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔اس موقع ہر انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بھی بات چیت کی۔مزید برآں اظہر بلوچ کے تعاون سے مریضوں میں عیدی تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کینسر وارڈ اور زیر تعمیر کینسر بلاک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وی سی نشتر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف،ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو، متعلقہ ڈاکٹرز ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید