پیرس( رضا چوہدری) فرانس میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں سراد ظہور اقبال ، نوجوان رہنما رانا محمود،راجہ اشفاق احمد، رائو طاہری سمیت دیگر نے شہباز شریف کے وزیر اعظم، اور حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلی بننے پر جشن منایا۔اس موقع پر آتش بازی کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالتے رہے،اس موقع پر سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور ن لیگ یوتھ یورپ کے صدر رانا محمودنے کہا کہ ہمارے رہنمائوں نے تمام سیاسی جماعتوںکو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ملک کی تباہ شدہ معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکالنے کا چیلنج قبول کیا ہے ہم اوورسیز پاکستانی ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔