• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(نیوز ایجنسیز)چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں دہشتگردی کے حملے میں مارے جانے والے چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جاناچاہئے، اس واقعہ کے ذمہ داروں کو یقینا اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل مسافر وین میں منگل کو ہونے والے دھماکہ میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک اور ایک چینی استاد سمیت چار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے حوالے سے تعزیت اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہا نے چین میں پاکستانی سفیر کو فوری فون کر کے اس حوالے سے ملک کی انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید