اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ بن گئے، وہ ملکی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بنے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12ویں وزیر خارجہ تھے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے33برس،7ماہ اور 6 دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے وقت عمر 35برس، 5ماہ اور 10دن جبکہ حنا ربانی کھر کی عمر 33سال، 8ماہ اور ایک دن تھی۔