اسلام آ باد(پی پی آئی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بطور وزیرخارجہ حلف برداری پر بختاور بھٹو بھی پر جوش رہیں ،اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں بلاول بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بلاول کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کے بعد بلاول متحدہ حکومت میں پاکستان کے وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ان کا کہنا ہے ہمیں اس سے زیادہ کسی بات پر فخر نہیں ہو سکتا۔ بلاول پہلے سے ہی پارلیمنٹ میں مقبول ہیں اور وہ ہمیشہ اینی جمہوری اقدار پر قائم رہے ہیں۔بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ وہ بھائی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنتے ہوئے دیکھنے کے لیے پر جوش ہیں۔