کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کی سہ پہر ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث بند ہوگئی تھی ۔ اس دوران کیسکو حکام نےایرانی حکام سے بجلی کی بحالی کے لئے رابطہ کیا جس پر ایرانی حکام نےجلد بجلی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ فنی خرابی کی درستگی کے بعدایران کی جانب سے 132Kvجیکی گورمند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بدھ کوشام 4:47 منٹ پر 30 میگا واٹ جبکہ شام 7بجے تک 80 میگاواٹ تک بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی جسکے بعدمکران کے تینوں اضلاع کیچ تربت ،گوادر اور پنجگور کے تمام علاقوں کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔