لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ ،سمیرا کومل،سعدیہ تیمور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو انکا حمزہ شہباز کی شکل میں حقیقی وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔اب آئین اور قانون کا انحراف کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔28روز سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے تھا۔اسکا ذمہ دار ایک ہی شخص تھا جسکا نام عمران نیازی ہے۔حناپرویز بٹ نے کہا حمزہ شہباز پنجاب میں ترقی کا سفر دوبارہ 2018سے شروع کرینگے۔عثمان بزدار کی شکل میں پنجاب کو ایک ریمورٹ کنٹرول وزیراعلیٰ ملا تھا جو بنی گالہ کے اشارے پر صوبہ چلا رہا تھا۔پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام عدالت عالیہ کے بھی بے حد مشکور ہیں ۔عدالت کے معزز ججز نے پنجاب کے عوام کو انکا حق دے کر ایک عظیم تاریخ رقم کی ہے۔سمیرا کومل نے کہا حمزہ شہباز کو پنجاب کے 197عوامی نمائندوں سے ووٹ دے کر منتخب کیا۔