ٹوکیو (عرفان صدیقی )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سعودی عرب میں خصوصی اہمیت دی گئی ، بلاول بھٹو مدینہ منورہ میں سعودی حکمرانوں اور مسجد نبویﷺ کے منتظمین کے مرکز نگاہ بنے رہے ، ایک موقع پر جب وزیر اعظم شہباز شریف کو ریاض الجنتہ میں خصوصی نوافل کی ادائیگی کے لیے خصوصی پروٹوکول میں لے جایا گیا تو سکیورٹی حکام نے شہباز شریف کے مسجد کے اندر جانے کے بعد درجنوں کی تعداد میں آنے والے وفد کو مسجد کے دروازے پر روک لیا تھا، اس موقع پر سعودی حکومت کی اہم شخصیت نے بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ وہ جس کو کہیں گے صرف وہی شخصیات ریاض الجنتہ میں داخل ہوسکیں گی جس کے بعد بلاول بھٹو نے شاہ زین بگٹی ، محسن داوڑ ، سعید غنی ، ناصر حسین ، شرجیل میمن ، قاسم نوید قمر سمیت کئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگی شخصیات کو بھی مسجد میں داخل کرانے کی سفارش کی ۔