ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کی ہدایت پر ملتان ریجن وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کا چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا جس کے تحت ریجن میں 4193پولیس افسران سکیورٹی امور سر انجام دیں گے۔حساس مقامات اور پبلک مقامات پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاشی لیکر گزارا جائیگا اور خفیہ کیمروں سے نگرانی بھی کی جائیگی،ایلیٹ فورس،گھڑ سوار،ٹریفک پولیس،سپیشل برانچ و دیگر ادارے بھی پولیس کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دیں گے۔چاند رات پر 72مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے اور یہ ناکے اچانک لگائے جائیں گے تاکہ شر پسند عناصر پر نگرانی رکھی جاسکے ان ناکوں پر 382پولیس افسران تعینات کئے جائیں گے اسی طرح ملتان 12،وہاڑی13،خانیوال21اور لودھراں میں 26مقامات پر ناکے لگائے جائیں۔